ملک میں سونا فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونا فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا
ملک میں سونا فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سونے روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گیا، ملک میں آج فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا۔

بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہوگئی۔سونے کی قیمت میں اس سے قبل مسلسل 2 روز غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔

آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ قیمت 1050 روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 901 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 225 روپے 42 پیسے ہوگئی

صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1480 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔جس میں کوئی رد و بدل دیکھنے کو نہیں ملا۔

Related Posts