ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 225 روپے 42 پیسے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قیمت مزید اضافے کے بعد انٹربینک میں 225 روپے 42 پیسے کا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پھر کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

قبل ازیں بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کو ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Posts