شعیب ملک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا۔

سابق کپتان شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل ہوگئے۔ وہ 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شعیب ملک نے آج 3 دسمبر کو قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور اہم سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستانی آل راؤنڈر یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں، شعیب ملک نے 482 اننگز میں ایک ہزار چوکے مکمل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 400چھکے بھی مکمل کرلیے، وہ چار سو چھکے لگانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔

شاہین آفریدی کا ڈیوڈ وارنر سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار

یاد رہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرچکیہیں، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، ان سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سنگ میل عبور کیا تھا۔

Related Posts