شاہین آفریدی کا ڈیوڈ وارنر سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کا ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے، پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، کینبرا میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں مگر پی ایم الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاری میں اہم ہوگا۔

 پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف تاریخی جیت

شاہین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے۔