پی ٹی آئی رہنما شہباز گل گرفتار، تحریکِ انصاف کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا۔شہباز گل
نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا۔شہباز گل

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے۔تحریکِ انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ 

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟

مراد سعید کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا ہے عمران خان ریڈ لائن ہے۔ 

سابق وزیرِ مواصلات نے کہا کہ میں کئی ہفتوں سے خبردار کر رہا تھا کہ ہمیں پھر سے ایندھن بنایا جارہا ہے۔ میڈیا خاموش رہا۔ امپورٹڈ حکومت خاموش رہی۔ امریکی غلاموں کی خاموشی بے سبب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود یہ نیا کھیل شروع کیا۔ یہ شریکِ جرم ہے لیکن میرے لیے میڈیا کی خاموشی سمجھ سے بالاتر تھی۔ اب منصوبہ تو بے نقاب ہوگیا۔ 

بعد ازاں سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے بھی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا۔ 

Related Posts