پشاو میں ایک اوباش غنڈے نے نامور خواجہ سرا ڈولفن ایان کو گن پوائنٹ پر ننگا کر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، ڈولفن ایان نے پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔
خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے جو زبردستی بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی۔
ڈولفن ایان نے بتایا کہ ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے۔ ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواجہ سرا ڈولفن ایان کی ویڈیو سے متعلق مقامی تھانہ رابطے میں ہے۔