پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت ناساز ہیں انہیں زہر دیا گیا ہے۔
اسدقیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ معانے کے بعد ڈاکٹر نے اطلاع دی ہیں کے عمران خان کو زہر دیا گیا ہے، اس لئے 18 تاریخ تک عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگای ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا تاکہ ہم انکے صحت کے متعلق ان سے دریافت کرسکیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور خاندان کے افراد بھی ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے،ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے،اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔