بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، نیپرا میں سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت
(فوٹو: جی این این)

اسلام آباد: آئندہ 1 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، معاملے کی سماعت نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے کمی کی جائے گی، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 70 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اراکین کے ہمراہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر عوامی سماعت کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نیپرا کی جانب سے معاملے کی سماعت کے بعد جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ بجلی صارفین کو قیمتوں میں کمی نومبر کے بلوں میں دیکھنے کو ملے گی۔

Related Posts