دبئی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فلسطینی عوام کے خلاف “اسرائیلی قبضے کے جرائم” کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ۔
ولی عہد شہزادہ سلمان نے کہا کہ سعودی مملکت مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی انتھک محنت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کئے جائینگے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاست کے لیے امریکی حمایت یافتہ منصوبوں کو روک دیا تھا۔
سعودی عرب کے ولی عہد نے لڑائی شروع ہونے سے چند ہفتے قبل کہا تھا کہ ریاض ایک معاہدے کے قریب آ رہا ہے تاہم جنگ کی وجہ سے سعودی اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے میں کچھ تاخیر ہو گی۔