پاکستانی شہری عراق کا سفر نہ کریں، دفتر خارجہ کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر میں بھارتی ترقیاتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کیخلاف ہیں۔دفتر خارجہ
کشمیر میں بھارتی ترقیاتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کیخلاف ہیں۔دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، ایڈوائزری میں اس ہدایت کی وجہ خطے کی صورتحال بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عراق جانے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں اور زائرین کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے پیشِ نظر عراق کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانی شہری انتہائی احتیاط کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک عراق سمیت خطے کے حالات معمول پر نہ آجائیں اور ائیر لائن آپریشنز بحال نہ کردئیے جائیں، اس وقت تک پاکستانی شہری عراق کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ شہریوں کی رہنمائی کیلئے رابطہ نمبر جاری کیے گئے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق جانے کےخواہش مند شہری مزید رہنمائی اور سہولت کیلئے بغداد میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرسکتے ہیں جس کا واٹس ایپ نمبر 7729977773-964+ / 783490311-964+ بتایا گیا ہے۔

Related Posts