معروف اسلام دشمن برطانوی کارکن Tommy Robinson کینیڈا میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی انڈیپنڈنٹ

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے کارکن اور اسلام دشمن سوشل ایکٹوسٹ ٹومی رابنسن کو کینیڈا میں امیگریشن جرائم الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 ٹومی رابنسن جس کا اصل نام اسٹیفن یاکسلے لینن ہے، انہیں کینیڈا میں رہنے اور اپنا پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ رابنسن کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں اور اس حال میں انہیں ایک کار کے پیچھے لے جایا جا رہا ہے۔

ایک شخص جو سادہ لباس میں پولیس افسر دکھائی دے رہا تھا، نے گرفتاری کے وقت انہیں آگاہ کیا کہ انہیں ایک  امیگریشن وارنٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی نظر بندی سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم مجھے اب کیلگری میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور شہر چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے، یہ حالات مجھے کینیڈا کا دورہ جاری رکھنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

رابنسن کو ریبل نیوز نامی ایک انتہائی دائیں بازو کے آؤٹ لیٹ نے کینیڈا کے تین شہروں میں خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔

Related Posts