ریلوے آپریشن متاٖثر، مختلف شہروں کو جانے والے مسافر پریشان ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلوے آپریشن
(فوٹو: آن لائن)

کراچی ڈویژن ریلوے میں مبینہ طور پر عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہوا ہے، مختلف شہروں کو جانے والے مسافر پریشان ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریلوے آپریشن بری طرح متاثر ہوا، ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول کا حصہ بن گئی۔ محکمے کا سارا نظام چوپٹ ہوگیا جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قراقرم ایکسپریس کی تاخیر کے باعث اندرونِ ملک جانے والی گاڑیاں بھی لیٹ ہوگئیں، پشاور جانے والی خیبر میل کی روانگی میں 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر ہوئی جبکہ اسلام آباد جانے والی پریمئم ٹرین گرین لائن کی روانگی بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کے بعد ہوئی۔

سکھر ایکسپریس کو بھی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کا ریلوے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ پشاور جانے والی خیبر میل 2 گھنٹے جبکہ اسلام آباد جانے والی پریمئم ٹرین گرین لائن میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جس سے محکمے کو بھی مالی نقصان کا سامنا ہے۔

منزلِ مقصود پر جلدی پہنچنے کے خواہش مند مسافروں نے ریلوے سے سفر کرنا بھی چھوڑ دیا۔ آج پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کی روانگی میں بھی 2 سے 3 گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔ گرین لائن پریمئم ٹرین روک کر سر سید ایکسپریس روانہ کردی گئی۔

Related Posts