نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنا اقدام قتل کے مترادف ہے، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz-sharif
shehbaz-sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینا اقدام قتل کے مترادف ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف کو دل، شریانوں کی تکلیف، گردے اور شوگر کا مرض لاحق ہے، علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی، قانونی حق ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بناء پر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا، پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے رپورٹ پر دستخط کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے فیل ہوجانے والے حکمرانوں کے پاس نوازشریف کی صحت پر سیاست کے سوا اور کچھ نہیں بچا، 3 مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے جس نے پاکستان کوترقی دی۔

ن لیگی صدر نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، پنجاب حکومت کا یہ جھوٹ قابل مذمت ہے کہ نوازشریف کا علاج یہاں ممکن تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کابینہ کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار

شہباز شریف نے کہا کہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور چھوٹے پن کا احساس تھا اس لیے عدالت گئے تھے، نوازشریف کے علاج اور ٹیسٹ کی رپورٹس نظام الاوقات کے مطابق جمع کرائی گئیں۔

Related Posts