پنجاب کابینہ کا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab Cabinet refuses to extend Nawaz Sharif's bail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم میاں  نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے، کابینہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف مطلوبہ میڈیکل رپورٹس بورڈ اور کمیٹی کو پیش نہ کرسکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع کو اتفاق رائے سے مسترد کر دیا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ خصوصی کمیٹی میں نواز شریف کے نمائندوں نے نئی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس کے بجائے پرانی رپورٹس کو حتمی قرار دینے پر اصرار کیا۔

مزید پڑھیں:ن لیگ کے 5 بندے مفرور ہیں، نواز شریف کی ضمانت دینے سے قبل سوچ لیں۔عثمان ڈار

میڈیکل بورڈ اور خصوصی کمیٹی کی طرف سے بارہا یاد دہانی کے باوجود نوازشریف کی مطلوبہ رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں جبکہ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی۔

Related Posts