پریس کانفرنس کے دوران ہنگامہ آرائی، شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو تھپڑ ماردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM, ministers do not care about collapsing economy: Shahid Khaqan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کو تھپڑ ماردیا جبکہ مصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنان سے ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگی رہنما مصدق ملک نے پی ٹی آئی کارکنان سے ہاتھا پائی کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین صورتحال کافی کشیدہ ہو گئی ہے۔

 پی ٹی آئی کارکنان اور ن لیگی رہنماؤں کے مابین پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تصادم ہوا۔ تصادم کے دوران شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو تھپڑ مار دیا اور مصدق ملک نے بھی تحریکِ انصاف کے کارکن سے ہاتھاپائی کی۔

تصادم کے دوران پی ٹی آئی کارکن نے بھی شاہد خاقان عباسی کو تھپڑ مارا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے ن لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کر لیا۔ مصدق ملک پی ٹی آئی کارکنان کو دھکے دیتے رہے۔ شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کو مجموعی طور پر 2 تھپڑ مارے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہاں ہے وہ وزیرِ داخلہ جو کہتا تھا کہ ابھی کوئی نہیں آسکتا؟ آج ن لیگ کے شیروں نے ان کے غنڈوں کو بھگا دیا ہے۔ اسی جگہ نواز شریف کے شیر کھڑے ہیں اور یہ غنڈے بھاگ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ یہ وہ ریاست ہے جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔ ان لوگوں نے نہتی مریم اورنگزیب پر حملہ کیا اور اسے گالیاں دیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پاکستان نے دیکھا کہ ملک میں وزیرِ اعظم نہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین دھکم پیل ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکن ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں نعرے لگاتے رہے۔ مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی نے مکوں اور لاتوں سے اپنا بچاؤ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عوام کو عمران نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیاہے، شاہد خاقان عباسی

Related Posts