شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے لیے رشتہ آنے کی تصدیق کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ رشتے آسمان پر بنتے ہیں اگر اللہ کو منظور ہوگا تو رشتہ ہو جائے گا۔

شاہین آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی کرکٹ میں تسلسل سے کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹر شاہین شاہ کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کی افواہیں

ٹوئٹر کے ایک صارف عدنان شنواری نامی نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی پر مبارکباد دی ہے۔

 

جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا بیان بھی خبروں کی زینت بنا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے صاحبزادے شاہین آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے لیے ڈالا ہے۔

اس طرح ایک صحافی احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ شاہین آفریدی اور شاہدخان کی بیٹی کی منگنی جلد طے پا جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی منگنی شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ

Related Posts