شاہین آفریدی کی منگنی شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کی منگنی شاہد آفریدی کی بیٹی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ
شاہین آفریدی کی منگنی شاہد آفریدی کی بیٹی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان  نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

شاہین آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ ایاز خان آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

صحافی احتشام الحق کا انکشاف 

پاکستان کے اسٹار باؤلر شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے داماد بننے جارہے ہیں ۔ اس خبر کا انکشاف ایک صحافی احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر پر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں خاندانوں کی اجازت سے منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی تاہم شادی شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہونے کے دو سال بعد کی جائے گی۔

41 سالہ کرکٹر شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ اقصیٰ ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی بڑی بیٹی ہے جو 20 سال کی ہے جبکہ انشا کی عمر 18 سال ہے۔

20 سالہ شاہین آفرید نے اپریل 2018 میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور دسمبر 2018 میں قومی ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے جاری کرکٹ کیریئر میں انہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے مختلف ٹائٹل اپنے نام کیے۔ حال ہی میں وہ ٹی 20 میں 100 وکٹیں لینے والے سب سے کم ترین باؤلر بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی  ہے۔

Related Posts