شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے اور قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے والد اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں طویل ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی و قومی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کے دوران حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ بنائے جانے پر ن لیگ میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کی بجائے یہ بات ن لیگ کے سینئر رہنماؤں پر چھوڑ دیں جو یہ معاملہ پی ڈی ایم میں اٹھائیں۔

اس دوران شہباز شریف نے بلدیاتی اداروں کی بحالی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے نمائندوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے پی ڈی ایم میں اختلافات بڑھ سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا سفراختتام پذیر

Related Posts