شہبازشریف کی پیشی، کارکنوں کی نعرے بازی پر عدالت برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahbaz sharif appears before court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا، ن لیگ کے کارکنان کی شدید نعرے بازی پرجج کا اظہار ناراضی، شہباز شریف نے سماعت کے بعد رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت مانگ لی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت کے دوران احتساب عدالت میں ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دوران سماعت شور ہونے پر جج نے اظہار ناراضی کیا اورشہباز شریف کو الگ کرسی دے کر روسٹرم کے قریب بٹھانے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی ماحول خراب ہوتا ہے، ملاقات والے بعد میں مل لیں جس پر شہبازشریف نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جج صاحب اب کسی سے ملاقات نہیں کرتا، سماعت کے بعد ملاقات کا موقع عنایت کردیں تو جج نے کہا کہ سماعت کے بعد جتنا وقت چاہیں گے آپ کو ملاقات کیلئے دے دوں گا۔

واضح رہے کہ 9 فروری کواحتساب عدالت لاہور نے قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی و ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی تھی۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات ،تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کی ہار، پی پی 2، جے یو آئی 1 سیٹ پر کامیاب

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی جہاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

کیس کی مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرکے انہیں جیل حکام کے حوالے کردیا۔ عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے مزید گواہ بھی طلب کیے۔

Related Posts