دشمن کسی بھول میں نہ رہے، ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
Shah-Mehmood-Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے  سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دشمن کسی بھول میں نہ رہے، ذرا سی بھول خود اسی کے لیے خطرناک ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی جس کے دوران فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سوری کی الیکشن کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

 پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہر خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سفارتی محاذ پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلہ دشمن کو نشانِ عبرت بنانے کے لیے کافی ہے اور پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب بن کر اپنی ذمہ داریاں جانفشانی سے نبھائیں جبکہ ان کے مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ملیحہ لودھی نے انتہائی محنت اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا۔

مزید پڑھیں: ملیحہ لودھی نے مستقل مندوب بن کر پاکستان کے لیے خدمات جانفشانی سے نبھائیں۔وزیر خارجہ

Related Posts