شاہ محمود قریشی مسئلۂ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے نیویارک روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ مسئلۂ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے ترکی کے راستے نیویارک روانہ
وزیرِ خارجہ مسئلۂ فلسطین عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے ترکی کے راستے نیویارک روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مسئلۂ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ترکی جائیں گے جہاں سے سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک روانگی ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کا جنرل اسمبلی اجلاس نیویارک میں منعقد ہوگا جہاں وزیرِ خارجہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں گے۔ مختلف عالمی شخصیات سے ملاقات بھی ہوگی۔

نیویارک میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اور ترکی کے سربراہانِ مملکت نے مسئلۂ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

 ترک صدر رجب طیب اردگان نے 5 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان کو فون کیا۔ باہمی گفتگو کے دوران دونوں سربراہانِ مملکت نے اسرائیل کو غزہ اور مسجدِ اقصیٰ پر حملوں سے روکنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: پاک ترک قیادت کا مسئلۂ فلسطین کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

Related Posts