وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے زندگی کی 65بہاریں دیکھ لیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی خراب صورتحال، ٹرانس ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیر خارجہ
افغانستان کی خراب صورتحال، ٹرانس ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات پیش آرہی ہیں، وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے زندگی کی 65 بہاریں دیکھ لیں جس پر ملک کی مشہورومعروف شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی 22 جون 1956ء کے روز ملتان میں پیدا ہوئے جو 20 اگست 2018ء سے پاکستان کے وزیرِ خارجہ ہیں۔

قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی کے سینئر ترین مرکزی رہنما سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے سن 2011ء میں پیپلز پارٹی سے اختلافات کی بنیاد پر علیحدگی اختیار کرلی۔

ملتان میں مخدوم شاہ محمود قریشی سیاست کے ساتھ ساتھ روحانیت کے بھی اعلیٰ مقام پر فائز سمجھے جاتے ہیں جو حضرت بہاؤ الدین زکریا اورحضرت شاہ رکنِ عالم کے مزارات کے گدی نشین ہیں۔

قبل ازیں سن 2008ء سے لے کر سن 2011ء تک شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالا اور 1985ء سے لے کر 1993ء تک مسلسل 9 برس پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

صوبائی کابینہ میں شاہ محمود قریشی نے مختلف عہدے بھی سنبھالے۔ وفاقی کابینہ میں 1993ء سے لے کر 1996ء تک شاہ محمود قریشی نے وزیرِ پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال کر فرائض سرانجام دئیے اور 2000 سے 2002ء تک ملتان کے میئر رہے۔

وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے شاہ محمود قریشی دنیا کے متعدد ممالک کے دوروں کے دوران اہم بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پیش کرچکے ہیں۔ حال ہی میں عالمی میڈیا کو دیا گیا ان کا انٹرویو عوام میں بے حد مقبول رہا۔

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اینٹی سیمیٹری (یہود مخالف) کہہ کر متعصبانہ قرار دیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیل پر بین الاقوامی میڈیا کو متاثر کرنے اور اسے کنٹرول میں رکھنے کیلئے ڈیپ پاکٹس رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو اپنے انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کچھ ایسے الفاظ ادا کیے جس پر پروگرام کی خاتون اینکر نے وزیر خارجہ پر یہودی مخالف بیانیے کا الزام عائد کردیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا۔ اسرائیل کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے پروگرام کی اینکر کے اقدام کی تعریف کی جبکہ فلسطینیوں کے حامیوں نے مسلمانوں کے خلاف میڈیا کے تعصب پر سوالات اٹھا دئیے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا کہہ دیا؟ اینٹی۔سیمیٹزم کیا ہے؟

Related Posts