تحریکِ عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی
تحریکِ عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مایوسی ہوگی، ہم تحریکِ عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن مایوس ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کنٹینر پر اب کندھے نہیں انگلی ہی ملے گی ، ریحام خان 

میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی اداروں کو سیاست میں قید کرنا شایانِ شان نہیں۔ قومی اداروں کے اپنے معاملات ہیں۔ بلاول انہیں کام کرنے دیں۔ آئین ہر ایک کیلئے مقدم ہے اور اپوزیشن اور حکومت سمیت سب اس کے پابند ہیں۔

بریفنگ کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پیسوں کی تھلیاں لے کر لوگوں کو خریدنا کیا آئینی کام ہے؟ ہمارے اراکینِ اسمبلی نے بتایا کہ انہیں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لوگوں کوخریدنے کیلئے رابطوں میں مصروف ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کس نے کس سے رابطہ کیا، ہم اس سے بے خبر نہیں۔ جن اراکینِ اسمبلی کو پیشکش کی گئی، انہوں نے بتایا۔ بلاول اور آصف زرداری لوگوں کو خریدنے کیلئے باز رہیں تو بہتر ہوگا۔ 

Related Posts