کنٹینر پر اب کندھے نہیں انگلی ہی ملے گی ، ریحام خان کاعمران خان کو انتباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reham Khan criticized Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کنٹینر پر اب کندھے نہیں انگلی ملے گی جس کا انتظار کرتے تھے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا ہے کہ دوبارہ کنٹینر پر کھڑے ہونے کا شوق رکھنے والے سلیکٹڈ یہ جان لین کہ اب وہ کندھے موجود نہیں ہیں جنہوں نے ان کو کنٹینر پر چڑھایا تھا اور نہ ہی وہ اُنگلی ہے جس کا انتظار کیا کرتے تھے۔

 

حکومت کنفیوزن کا شکار ہے۔ ایک دن وزیرداخلہ کچھ کہتا اگلے دن اپنے بیان کی تردید کر دیتاہے، ایک طرف وزیر خارجہ کو ترین گروپ کہیں نظر نہیں آرہا ہوتا دوسری طرف گورنر سندھ کو اُسی گروپ سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے،بندے اسمبلی میں پورے کرنے ٹاسک ڈی چوک میں پورے کرنے کا دیا جارہا۔

مزید پڑھیں:غم کرسی تیرا شکریہ

واضح رہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے نوازحکومت کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کے دوران روز اپنے خطاب میں امپائر کی انگلی کی طرف اشارہ کرتے تھے تاہم امپائر کی جانب سے خاموشی چھائی رہی تاہم اب ریحام خان کا کہنا ہے کہ اب وہ کندھے موجود نہیں ہیں جنہوں نے ان کو کنٹینر پر چڑھایا تھا اور نہ ہی وہ اُنگلی ہے جس کا انتظار کیا کرتے تھے۔

Related Posts