عراق میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات مظاہرین ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iraq protest
عراق میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات مظاہرین ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بغداد: عراق میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 7 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے بڑے شہروں بصرہ اور بغداد میں فوج اور پولیس نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر گولیاں چلادیں۔

دارالحکومت بغداد میں دریائے دجلہ پر قائم پل اور اس کے نزدیک تحریر اسکوائر میں سیکڑوں افراد احتجاج کررہے تھے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں وہاں سے ہٹانے کے لیے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ دستی بموں کا بھی استعمال کیا۔

اس واقعے میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسی طرح سیکورٹی فورسز نے بصرہ میں بھی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی۔عراق بھر میں بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے احتجاج ختم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے نئی انتخابی اصلاحات کا اعلان بھی کیا ہے۔چند روز قبل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر دھاوا بول کر وہاں سے پرچم بھی اتار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں احتجاجی مظاہرے، بغداد سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

Related Posts