عراق میں احتجاجی مظاہرے، بغداد سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

iraq protest
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے ردعمل میں پارلیمان کے چار ارکان مستعفی ہوگئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بغداد :عراق میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بغداد میں عراقی ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ناصریہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ۔

عراقی سرکاری ذرائع نے عراقی دارالحکومت بغداد کے مظاہروں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر عراقی پرچم لہرا دیا

ایک تازہ پیش رفت کے مطابق مظاہرین نے وسطی بغداد میں وزارت انصاف کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی حکام نے جوابی کارروائی کی ہے۔

وزارت انصاف کی عمارت کے قریب بڑے پیمانے پر آتش زدگی دیکھی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے ہجوم پر آنسو گیس شیل فائر کیے۔

عراقی فوج کے ترجمان نے وزارت انصاف کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین کو منتشر کرنے کا اعلان کیا۔

Related Posts