2018کا سینیٹ الیکشن: عوامی نمائندے کروڑوں میں بک گئے، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2018کا سینیٹ الیکشن: عوامی نمائندے کروڑوں میں بک گئے، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
2018کا سینیٹ الیکشن: عوامی نمائندے کروڑوں میں بک گئے، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آج سے تقریباً 3 سال قبل سن 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں عوامی نمائندے کروڑوں میں فروخت ہوئے جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے دوران ایوان منڈی بن گیا۔ عوامی نمائندوں کے بکنے کی ویڈیو میں اراکینِ اسمبلی کو خریداروں سے کروڑوں روپے وصول کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں بکنے والوں کی شکل و صورت عوام کے سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی نے بکنے والے اراکینِ اسمبلی کو اپنی پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ویڈیو میں ضمیر کا سودا کس نے کیا؟ اور کیسے؟ ہر بات سامنے آگئی۔

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کو یقینی بنانے کیلئے نوٹوں کی گنتی کرائی گئی۔ سن 2018ء کے سینیٹ الیکشن میں نمبر گیم تہ و بالا ہوگئی تھی۔ عوامی نمائندوں نے سینیٹ الیکشن میں حقیقی ووٹ کی بجائے اپنے ووٹ بیچ دئیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن سینیٹ انتخابات پر اختلافات کا شکار ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts