اپوزیشن اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات پر اختلافات کا شکار ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India failed to blacklist Pakistan in FATF: Shah Mehmood Qureshi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات پر اختلافات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے پر آئین کی تشریح کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔

بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) گزشتہ ادوار میں جمہوریت کا راگ الاپتے رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے اوپن ووٹنگ کا مطالبہ بھی کیا جو آج اپنے ہی مطالبے اور وعدوں سے منحرف ہوگئیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھی پی پی پی اور ن لیگ بدعنوانی کی سرگرمیوں کو تحفظ دینا چاہتی ہیں۔ اپوزیشن کنفیوژن کا شکار ہے اور کہتی ہے کہ اوپن بیلٹنگ پر ہمیں ووٹ ملیں گے، دوسری طرف کہا جاتا ہے کہ ہم عدالت جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مفادات ایک طرف ہیں اور ان کی سیاست دوسری سمت اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ہم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی اور اسپیکر چیمبر میں نشستیں بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج وضاحت کرچکے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔کچھ عناصر اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے اداروں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

کوہ پیماؤں کی تلاش کے حوالے سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری آئس لینڈ وزیرِ خارجہ سے بات ہوئی ہے، انہیں بھی باخبر رکھے ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، ہم ناامیدی کی طرف جارہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں:  کسی ادارے کی تضحیک ملکی مفاد میں نہیں،شاہ محمود قریشی

Related Posts