دوسرا ٹیسٹ میچ : پاکستان نے 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ میچ : پاکستان نے 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی
دوسرا ٹیسٹ میچ : پاکستان نے 510 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ عابد علی نے 215 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ نعمان علی 97 رنز پر بد قسمتی سے اسٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی طرف سے گذشتہ روز کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ عابد علی اور ساجد خان نے اسکور میں 35 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ساجد خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ ڈونلڈ تریپانو نے حاصل کی۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز محمد رضوان تھے جنہوں نے 21 رنز اسکور کیے اور پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ چیسورو نے حاصل کی ۔ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

اس دوران عابد علی نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود نعمان علی نے بھی برق رفتار اننگز کھیلنا شروع کی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 169 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

اس پارٹنر شپ کا اختتام اس وقت ہوا جب نعمان علی 97 رنز بنا کر وکٹ کیپر کی چالاقی کی وجہ سے اسٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کا اسکور اس وقت 510 رنز تھا ، کپتان بابر اعظم نے اسپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

Related Posts