وفاقی حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان
وفاقی حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلےکیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے اور شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے پر کہا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

واضح رہےکہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Related Posts