سعید غنی کا میڈیا مخالف اقدام: میڈیا کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی کا میڈیا مخالف اقدام: میڈیا کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد
سعید غنی کا میڈیا مخالف اقدام: میڈیا کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا مخالف اقدام اٹھاتے ہوئے میڈیا نمائندگان کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل روکنے کے بجائے خبریں روکنے کی پالیسی اپناتے ہوئے میڈیا کے امتحانی مراکز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ16 مارچ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات میں میڈیا پر پابندی  ہو گی اور وہ امتحانی مراکز سے دور ہوں گے۔ سندھ بھر کے امتحانی مراکز میں ہر سال ریکارڈ توڑ نقل ہوتی ہے۔میڈیا ہر سال امتحانات میں محکمۂ تعلیم کی کارکردگی کا پول کھولتا رہا ہے۔وزیر تعلیم نقل مافیا کو نہ روک سکے لیکن میڈیا کو کوریج سے روکنے کے لیے پابندی لگا دی۔

میٹرک کے امتحانات میں سندھ کے مختلف اضلاع میں قائم میٹرک بورڈز کے افسران پرچے آؤٹ کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں  اور ہر سال ہی میڈیا پرچے آؤٹ ہونے اور کھلے عام منتظمین کی معاونت سے نقل ہونے کی خبریں ثبوت کے ساتھ شائع کرتا ہے۔ نقل  میں تمام بورڈ افسران، نجی اسکول مالکان اور  مافیاسالانہ اربوں کا ناجائز دھن کماتی ہے۔

ایک منظّم نداز میں نقل کرا کر اربوں کمانے والے معیار تعلیم کو برباد کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے میڈیا کو ہی امتحانی مراکز سے دُورکر دیاجو میڈیا کے اطلاعات تک رسائی کے آئینی و قانونی حق سے انحراف ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں  محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور دیگر شریک ہوئے۔

دو روز قبل اجلاس کے دوران سندھ میں تعلیمی سال اپریل  سے شروع کرنے پر اتفاق ہوااورآئندہ سال سے اب صوبے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع جبکہ مارچ میں اختتام ہوگا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو کر مارچ میں اختتام ہوگا، سعید غنی

Related Posts