سندھ میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ،مارچ میں اختتام ہوگا، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh schools will reopen on March 16: Saeed Ghani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں نثار احمد کھوڑو، سیکرٹری تعلیم سندھ، سیکرٹری کالجز، سیکرٹری بورڈز، سیکرٹری یونیورسٹیز، ایم ڈی ایس ای ایف، نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے چیئرمینز، محکمہ تعلیم کے اعلی افسران اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں سندھ میں تعلیمی سال 2020_21 اپریل 11 سے شروع کرنے پر اتفاق ہوااورآئندہ سال سے اب صوبے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع جبکہ مارچ میں اختتام ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوں گی. رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہئیں۔

مزید پڑھیں: ایک چھوٹی مشکل کیلئے کسی بڑی مشکل کا راستہ نہیں کھول سکتے،سعید غنی

اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئ 2020 سے 20 جولائی 2020 تک ہوں گی۔آئندہ تعلیمی سال یکم اپریل سے ہی شروع ہوگا اور تعطیلات یکم جون سے 30 جولائی تک ہوگی۔

Related Posts