بلاول بھٹو نے نوازشریف کی مخالفت کردی، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rift in PDM as Bilawal Bhutto opposes Nawaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی جانب سے قومی اداروں پر تنقید کی کھل کر مخالفت کردی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے پہلے جلسے سے قبل یہ طے پایا تھا کہ تنقید کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا لفظ استعمال ہوگا کسی شخصیت کا نام نہیں لیا جائیگا۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ہمیں انتظار ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورجنرل فیض حمید پر لگائے جانیوالے الزامات کا ثبوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کی تیاری کے وقت صرف اسٹیبلشمنٹ کہنے پر اتفاق ہوا تھا لیکن جلسے کے دوران نوازشریف کی جانب سے براہ راست عسکری قیادت کے نام سن کر دھچکا لگا تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک الگ جماعت ہے اور ان کا اپنا ایک الگ موقف ہے ، میں ن لیگ کو کنٹرول نہیں کرسکتا لیکن عام طور پر جلسوں میں اداروں کا نام نہیں لیا جاتا اس لئے نوازشریف کی تقریر میرے لئے بھی حیرت کا باعث تھی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک اتحاد ہے اور اس کا اپنا ایک ایجنڈا ہے تاہم پی ڈی ایم کا ہرگز یہ مطالبہ نہیں ہے کہ فوجی قیادت عہدے سے دستبردار ہو جائے۔

Related Posts