اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، حکومت اُن کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ
اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، حکومت اُن کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔

گزشتہ روز نجی چینل سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک کی فوری ضرورت ہے، بلاول

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، وہ وزیر خزانہ کا قلم دان لینے کے بعد کام کریں یا اس کے بغیر کام کریں، حکومت اُن کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

Related Posts