پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک کی فوری ضرورت ہے، بلاول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک کی فوری ضرورت ہے، قرضوں کو ری شیڈول کرنا ہوگا، بلاول
سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے خوراک کی فوری ضرورت ہے، قرضوں کو ری شیڈول کرنا ہوگا، بلاول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے فوری خوراک کی ضرورت ہے۔

نیویارک میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جی 77 ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے فوری خوراک کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں عوام کی فلاح کیلیے ترقی یافتہ ممالک مدد کریں، موسمیاتی تبدیلوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کی جائے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے کیخلاف درج کرلیا گیا

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان کا دورہ کیا، یو این سیکریٹری جنرل سیلاب سے متاثر ہونے و الے علاقوں میں بھی گئے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک تہائی رقبہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، پاکستان کو متاثرہ علاقوں کی بحالی میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کے مالیاتی نظام کو پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق بنایا جائے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کے صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سراہتے ہیں، چینی صدر کے اس منصوبے سے دنیا کے مختلف حصوں میں روابط مضبوط ہوں گے۔

Related Posts