قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست جمع کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ قادر مندوخیل نے درخواست جمع کرادی
فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ قادر مندوخیل نے درخواست جمع کرادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رکنِ قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے میں درخواست جمع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے ساتھ ایک نجی ٹی وی ٹاک شو کے دوران فردوس عاشق اعوان کی جھڑپ ہوئی تھی۔معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی رہنما کے مابین گالی گلوچ اور تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔نمرہ خان

فردوس عاشق اعوان نے ایم این اے قادر مندوخیل کو 1 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا، جس کے بعد قادر مندوخیل بھی خاموش نہ رہ سکے۔ اپنی درخواست میں پیپلز پارٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ ماردیا تھا۔

تھانے کو دی گئی درخواست میں رکنِ قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے میرے ساتھ نازیبا گفتگو اور گالی گلوچ کی اور دھمکیاں بھی دیں۔ اس لیے ہراسانی، قتل کی دھمکیوں اور تشدد کی دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

قادر مندوخیل کی درخواست کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع سعید آباد تھانے میں جمع ہوچکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قانون کی دفعہ 179 ضابطۂ فوجداری کے تحت ملک کے کسی بھی حصے میں مقدمہ درج کرایا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر قادر مندوخیل اور فردوس عاشق اعوان کے مابین جھڑپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ قادر مندوخیل نے درخواست کے ہمراہ ویڈیو کے شواہد منسلک کرتے ہوئے تھانے سے استدعا کی ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاونِ خصوصی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر مندوخیل سے تلخ کلامی اور دھواں دھار جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کبھی بائیک چلا کر، کبھی اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی کلاس لے کر، کبھی کرکٹ کھیل کر تو کبھی جوڈوکراٹے کا شاندار مظاہرہ کرکے عوام کی نظروں میں رہتی ہیں، جس سے عوام کافی محظوظ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: قادر مندوخیل سے جھگڑا، فردوس عاشق عوام کی توجہ کا مرکز بن گئیں

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پی پی پی کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کے مابین ٹی وی ٹاک شو کے دوران شدید تلخ کلامی اور گالی گلوچ ہوئی۔

 معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام کل تک میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان گفتگو کے دوران اپنی نشست چھوڑ کر اٹھ کھڑی ہوئیں اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کا گریبان پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں: قادر مندوخیل اور فردوس عاشق میں گالی گلوچ، تھپڑوں کی بارش

Related Posts