فردوس عاشق اعوان سیاستدان کم، رشتے کرانے والی آنٹی زیادہ لگتی ہیں۔نمرہ خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان سیاستدان کم، رشتے کرانے والی آنٹی زیادہ لگتی ہیں۔نمرہ خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل  نمرہ خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سیاستدان کم، رشتے کرانے والی آنٹی زیادہ لگتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام جشنِ کرکٹ میں اپنے کیرئیر سمیت دیگر دلچسپ موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار ایک نیوز ایڈیٹر کی حیثیت سے کیرئیر شروع کیا تھا۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میرے والدین چاہتے تھے کہ میڈیا سے وابستہ ہو کر میں اپنا نام پیدا کروں، دوسری طرف میری تعلیم ٹی وی اور فلم سے متعلق تھی، اس لیے میں نے ملازمت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ مجھے اداکاری کے متعلق نہ ہونے کے برابر معلومات تھیں، والدین نے اداکاری کے میدان میں زبردستی اتار دیا، والدین کی خواہش تھی کہ میں نام کماؤں لیکن میں کامیاب نہیں ہوسکی، اس لیے اسکواش کھیلنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار جب ڈرامے کا سین ریکارڈ کرایا تو میں نے 40 بار غلطیاں کیں لیکن کامیابی مل گئی تو سوچا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں ہی کیرئیر بناؤں۔ بعد ازاں میزبان نے نمرہ خان سے سیاسی سوالات شروع کردئیے۔

پروگرام کے میزبان نے کہا کہ آپ کے پسندیدہ سیاستدان کون ہیں؟ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان میں سے کسے چنیں گی؟ جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کا انتخاب کیا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگیں۔ وجہ پوچھی گئی تو اداکارہ نے کہا کہ معاونِ خصوصی  مجھے چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں، ویڈیو سامنے آنے کے بعد میں ان کے خلاف بولنا نہیں چاہتی۔

نمرہ خان نے کہا کہ اگر میں فلم انڈسٹری میں کام کرنا چاہوں تو میری کچھ شرائط ہوں گی۔ میں بولڈ سین نہیں کرسکتی۔ حیا سوز کپڑے نہیں پہن سکتی۔ اس لیے میں نے 2016ء کے بعد کسی فلم میں کام کی ہامی نہیں بھری۔

یہ بھی پڑھیں: اے کوائٹ پلیس سیریز کی تیسری فلم شائقین کو خوفزدہ کرنے کیلئے تیار

Related Posts