پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif, Hamza Shahbaz's bail application granted till July 10

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن شہبازشریف کی والدہ وفات پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو 2 ہفتوں کیلئے پیرول پر رہا کرنیکی اپیل کی تھی۔

پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے 5 روزہ پیرول پر رہا کرنیکی منظوری دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے لاہور ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی ،درخواست کے مسودے کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا لندن میں انتقال ہوگیا، مرحومہ کولاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی 2 ہفتوں کیلئے پیرول پررہائی کی درخواست

ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی دی جاسکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نماز جنازہ کے انتظامات کرنا ہوں گے اور ان لوگوں سے ملنا ہوگا جو تعزیت کے لئے آئیں گے ،حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا اتوار کے روز لندن میں انتقال ہوگیاتھا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مرحومہ کومیاں شریف کی قبر کے پاس دفن کیا جائے گاجبکہ میت لندن سے پاکستان کیلئے روانہ کی جاچکی ہے۔

Related Posts