مسلم لیگ ن کی شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی 2 ہفتوں کیلئے پیرول پررہائی کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif, Hamza Shahbaz appear before court in money laundering case
Hamza Shahbaz Shahbaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہر: پاکستان مسلم لیگ ن نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات کیلئے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے لاہور ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرادی ہے،درخواست کے مسودے کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا لندن میں انتقال ہوگیا، مرحومہ کولاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی دی جاسکتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نماز جنازہ کے انتظامات کرنا ہوں گے اور ان لوگوں سے ملنا ہوگا جو تعزیت کے لئے آئیں گے ،حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

مزید پڑھیں:شمیم اختر کا جسدِ خاکی ایون فیلڈ سے روانہ، حکومت سے انسانیت کی توقع نہیں۔مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا اتوار کے روز لندن میں انتقال ہوگیاتھا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مرحومہ کومیاں شریف کی قبر کے پاس دفن کیا جائے گاجبکہ میت لندن سے پاکستان کیلئے روانہ کی جاچکی ہے۔

Related Posts