سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، شہریارآفریدی نے اپنا ووٹ ضائع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehryar Afridi reportedly strip searched at US airport

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، تحریک انصاف کے رکن شہریارآفریدی نے اپنا ووٹ ضائع کردیا۔

اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے وقت شہریارآفریدی نے بیلٹ پیپر پر غلط نشان لگانے کے بعد دستخط بھی کئے، شہریار آفریدی نے وزیراعظم کو غلطی سے آگاہ کردیا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کردیا، ایوانوں میں کھلبلی

دوسری جانب اسلام آباد سے سینیٹ جنرل نشست کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹ خریدنے کی سیاست اور ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی۔عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ جنہوں نے ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے وہ ووٹ دیں گے،

سابق وزیر اعظم اور اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد پہلے ہی پورا ہوچکا ہے۔

Related Posts