آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، تحریکِ انصاف 35 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف نے 35 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس جیسی سیاسی جماعتیں  مقابلتاً کم نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر نے تاریخی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے حق میں زیادہ ووٹ ڈالے۔ تحریکِ انصاف نے 35، پیپلز پارٹی نے 23 جبکہ ن لیگ نے 9 نشستوں پر میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سیاسی سرگرمیوں کا آغاز آج سے کریں گے

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں مسلم کانفرنس نے 3 جبکہ آزاد امیدواروں نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ بلدیاتی انتخابات کا یہ معرکہ کم و بیش 31 سال کے وقفے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر شرو ہوا۔ گزشتہ روز ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل جاری رہی۔

حکومت اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض سرانجام نہ دے سکی۔ انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پونچھ اور میر پور انتظامیہ ڈویژنز میں 3 اور 8 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 31 خواتین سمیت کل 2 ہزار 716امیدوار مدِ مقابل تھے۔

پولنگ کے عمل کے دوران عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے 4500 اہلکار مظفر آباد ڈویژن میں تعینات رہے۔ زیادہ تر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی تاہم مظفر آباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر 2 واقعات پیش آئے۔

پولنگ کے دوران ایک مقام پر حریف سیاسی کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ہوائی فائرنگ ہوئی۔ کومی کوٹ میں پولنگ ملتوی کردی گئی اور 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ وادئ نیلم کے گاؤں میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں پولنگ منسوخ کردی گئی۔

سڑک حادثے میں 6 خواتین ووٹرز جاں بحق ہوگئیں۔ مظفر آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 6 لاکھ 95 ہزار 49 ہے۔ ڈویژن بھر میں 1 ہزار 323 پولنگ اسٹیشنز اور 1 ہزار 884 بوتھ بنائے گئے جہاں الیکشن کمیشن کے 6 ہزار 966 اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔

 

Related Posts