اسٹاک مارکیٹ میں 30پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 30پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 30پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس میں 30 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کے ایس ای 100انڈیکس 180 ملین حصص کے تجارتی حجم کے ساتھ 47,417 پوائنٹس پر بند ہوا۔انڈیکس نے 316.04 پوائنٹس کی رینج میں کاروبار کیا،کے ایس ای 100 انڈیکس کا کل حجم 73.228 ملین شیئرز تھا۔

انڈیکس کی 100 کمپنیوں میں سے 31 کے بھاؤ میں اضافہ، 56 کے حصص کے بھاؤ میں کمی، 7 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ 6 کا کاروبار نہیں ہوا۔

انڈیکس کو نیچے لانے والی کمپنیوں میں 22.43 کے ساتھ BAHL، 21.06 کے ساتھ HUBC، DAWH 12.96، FFC 10.56 اور PAKT 10.38 پوائنٹس کے ساتھ تھیں۔

مارکیٹ کا کل حجم 185.754 ملین شیئرز تھا جبکہ ٹریڈ ویلیو 6.22 بلین ریکارڈ کی گئی جو کہ 0.85 بلین روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

313 کمپنیوں میں 93,679 سودے رپورٹ ہوئے جن میں 141 میں اضافہ ہوا، 149میں کمی ہوئی اور 23میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔

Related Posts