ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,600 روپے کا اضافہ ہوا اور منگل کو سونا 234,500 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 229,900 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 3,944 روپے اضافے سے 197,102 روپے سے بڑھ کر 201,046 روپے ہو گئی۔

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 180,677 روپے سے بڑھ کر 184,292 روپے ہو گئی، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,800 اور 2,400.54 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:برطانیہ: روزگار کی تلاش میں پاکستانی اور بھارتی باشندے ایک پیج پر

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1,901 ڈالر سے بڑھ کر 1,891 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts