تحفظ ختم نبوت تنطیموں نے سندھ یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحفظ ختم نبوت تنطیموں نے سندھ یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا
تحفظ ختم نبوت تنطیموں نے سندھ یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مرکزی جنرل سیکریٹری تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان مفتی محمد طاہر مکی نے سندھ یونیورسٹی کے ٹیسٹنگ سینٹر میں مرزا قادیانی کا نام دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھیانک سازش ہے۔ ٹیسٹنگ پرچہ بنانے والا قادیانی ہے یا قادیانی نواز، اس کی کھوج یونیورسٹی آف سندھ خود لگائے، سندھ حکومت نیازی حکومت کی غلامی اختیار کررہی ہے، قادیانی ملک اور ملت کے غدار ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نوٹس لیں۔

تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان، شبان ختم نبوت سندھ اور پاسبان ختم نبوت کے مرکزی راہنماؤں نے سندھ یونیورسٹی آف سندھ کے ٹیسٹنگ سینٹر میں اس سوال کہ تفسیرات احمدیہ کس نے لکھی، مرزا غلام احمد قادیانی یا مرزا غلام احمد پرویز نے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام احمد قادیانی اور غلام احمد پرویز دونوں بدترین کافر تھے۔ انکا نام سندھ حکومت نے کیسے قرآن کی تفسیر کرنے والوں میں شامل کرنا گوارہ کیا۔ یہ کھلی اسلام دشمنی اور قادیانیوں کو پروموٹ کرنا ہے، جو ہم مسلمان کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

مفتی محمد طاہر مکی نے کہا ہے کہ ہم سندھ یونیورسٹی کی ہر قسم کی وضاحت کو مسترد کرتے ہیں یہ غلطی نہیں یہ ایک بھیانک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیپر جس نے مرتب کیا ہے اسے میڈیا پر لایا جائے ہم اس پر توہین رسالت کا مقدمہ کریں گے بصورت دیگر ہم سندھ یونیورسٹی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

مفتی طاہرمکی نے کہا ہے کہ یہ تفسیر جس کے بارے پوچھا گیا ہے کہ کس نے لکھی یہ ملا احمد جیون نے اورنگزیب عالمگیر کے زمانے میں لکھی ہے آپشن میں اسکا تو نام دیا ہی نہیں گیا اور قادیانی کا نام دیا گیا ہے۔

یہ سوالیہ پرچہ سو فیصد قادیانی پروفیسر نے ترتیب دیا ہے، اسے منظر عام پر لایا جائے، صوبائی وزیر تعلیم نوٹس لیں اور اس سازش کو بے نقاب کریں، بصورت دیگر مسلمان اس مسئلے پر سخت احتجاج کریں گے ،یہ سندھودیش وغیرہ کا مسئلہ نہیں یہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے مسلمان طلباء خود اس مسئلے پر یونیورسٹی میں سخت احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے سیاحت کے فروغ کے لیے کوئٹہ میں ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

Related Posts