پاکستان ریلوے نے سیاحت کے فروغ کے لیے کوئٹہ میں ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریلوے نے سیاحت کے فروغ کے لیے کوئٹہ میں ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا
پاکستان ریلوے نے سیاحت کے فروغ کے لیے کوئٹہ میں ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ریلوے نے سیاحت کے فروغ کے لئے کوئٹہ میں ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ٹرین سروس بوستان اور کولپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہفتے میں دو روز چلائی جائے گی۔

ٹورسٹ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن اختر محمود خٹک نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اختر خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز نے بلوچستان کے لوگوں کے لیے یہ خصوصی شٹل سروس کا آغاز کیا ہے اور ہم مسافروں کی سہولیات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورسٹ ٹرین حکومت بلوچستان کی درخواست پر چلائی جارہی ہے، ٹرین بوستان اور کولپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو چلائی جائے گی۔

اختر خٹک کا کہنا تھا کہ ٹرین صبح ساڑھے 9 بجے کوئٹہ سے بوستان کے لئے روانہ ہوگی، 11 بجے براستہ کوئٹہ کولپور اور پھر دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر کولپور سے واپس کوئٹہ روانہ ہوگی۔

ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ دوران سفر ٹرین بلیلی، کچلاک، بوستان،سپزنڈ اور کولپور پر رکے گی۔ عوام کی سہولت اور سیاست کے فروغ کے لیے ٹرین کا کرایہ کرایہ 20 سے 50 روپے کے درمیان رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورسٹ ٹرین چلائے جانے کی وجہ سے آج سے اگلے 2 روز کے لئے چمن پسینجر نہیں چلائی جائے گی۔

یہ بھی  پڑھیں: بن قاسم پولیس کی کارروائی، 4 سالہ بچہ بازیاب، اغواءکار میاں بیوی گرفتار

Related Posts