ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں ادا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں ادا
ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں ادا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں ادا کردی گئیں، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں کورونا پابندی کے باعث خاندان صرف 30 افراد شریک ہوئے۔ فیونرل کے موقع پر ونڈرز کاسل کے سامنے شاہی خاندان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دعائیہ تقریب کی شروعات سے عین پہلے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے ملکی سطح پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پرنس فلپ کے تابوت کے پیچھے اُن کے خاندان کے چند افراد بشمول اُن کے چار بچے اور شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس نے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولیں ترجیح ہے، وزیر خارجہ

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ 10جون 1921 کو یونان کے جزیرے کورفو میں پیدا ہوئے، شہزادہ فلپ اورملکہ الزبتھ دوم کی شادی1947میں ہوئی تھی، شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزبتھ کے چار بچے ہیں جن کے نام چارلس، اینی، اینڈریو اور ایڈورڈ ہے، انھیں ڈیوک آف ایڈنبرگ بھی کہا جاتا تھا۔

Related Posts