انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پولیس سب سے آگے، کتنی شکایات رپورٹ ہوئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سندھ پولیس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ 5 ماہ میں سندھ پولیس کے خلاف سب سےز یادہ شکایات رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسانی حقوق سندھ کا گزشتہ 5  ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صوبے میں انسانی حقوق کی 1 ہزار 271 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ گزشتہ 5 ماہ میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سندھ پولیس نے کیں۔

کارکردگی رپورٹ میں محکمۂ انسانی حقوق سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 786 شکایات سندھ پولیس کے خلاف رپورٹ کی گئیں۔ محکمہ ریونیو، تعلیم اور محکمہ محنت کے خلاف بھی زیادہ شکایات آئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران زیادتی کے 43، خودکشی کے 94 کیسز سامنے آئے۔ قتل کے 373 جبکہ اغواء کے 157 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ محکمۂ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے پولیس کے خلاف شکایات پر آئی جی سندھ کو آگہی دے دی گئی۔

Related Posts