لاس اینجلس میں حادثہ، پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوحہ حسین نقوی
(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ نوحہ حسین نقوی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جو کالج سے موٹر سائیکل پر گھر آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ ایک گاڑی نے نوحہ حسین کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ نوحہ حسین نقوی جانبر نہ ہوسکے۔ جواں سال پاکستانی نژاد امریکی شہری نوحہ حسین نے چند ہی روز قبل مکینیکل انجینئرنگ کی تکمیل کی جس کے بعد ان کو 2 ہفتے بعد ڈگری ملننے والی تھی۔

نوحہ حسین نقوی کے والد کا تعلق کراچی سے ہے۔ پاکستان سے روشن مستقبل کی امید میں امریکا جانے والے نوحہ حسین نقوی کی زندگی خوفناک حادثے کی نذر ہوگئی۔ 22 سالہ نوجوان کے انتقال پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی سے مراد ایسے شہری ہیں جو پاکستان کی مکمل یا جزوی شہریت رکھتے ہیں اور امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور جن کے پاس پاکستان اور امریکا دونوں کی شہریت کے حقوق ہیں۔

اس حوالے سے آن لائن انسائیکلو پیڈیا وکی پیڈیا کا ماننا ہے کہ امریکی شہریوں کے مقابلے میں پاکستانی نژاد امریکی شہری اپنی تعلیم اور گھر چلانے کیلئے آمدن کے اعتبار سے بہتر حیثیت کے حامل ہیں۔2019ء تک کے اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ایسے پاکستانی موجود ہیں۔

Related Posts