بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولیں ترجیح ہے، وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولیں ترجیح ہے، وزیر خارجہ
بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولیں ترجیح ہے، وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان بزنس کونسل دوبئی سے وابستہ کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسّر کثیر کاروباری مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قابلِ مسرت بات یہ ہے کہ کرونا عالمی وبائی صورتحال کے باوجود معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کیساتھ ہمارے دو طرفہ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرے اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور اپنی محنت اور لگن سے یہاں کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور افطار ڈنر کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، قونصل جنرل دوبئی، احمد امجد علی  اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی اس عشائیے میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر

Related Posts