امریکا میں صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے
امریکا میں صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹوں کی گنتی ساتھ ساتھ جاری ہیں جس کے دوران ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف امیدوار جو بائیڈن کا پلڑا  بھاری نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے اب تک 218 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 148 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے ہیں جبکہ صدارتی انتخابات میں جیت کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران مختلف ریاستوں سے ووٹنگ کے نتائج مختلف آرہے ہیں جن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاستوں مسیسپی، الابامہ اور جنوبی کیرولائنا سے کامیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صدارتی امیدوار جوبائیڈن میساچوسٹس، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور میری لینڈ میں کامیاب ہوئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں حصولِ اقتدار کیلئے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب، پولنگ کا عمل اور جوبائیڈن کی برتری

Related Posts